نارائن پیٹ اقلیتی اقامتی اسکول کا ویجلنس آفیسر کا دورہ

   

نارائن پیٹ۔ نارائن پیٹ کے اقلیتی اقامتی اسکول کا آج ٹمریز متحدہ ضلع محبوب نگر ویجلنس آفیسر جناب ضمیر محمد خاں نے دورہ کیا۔ اس موقع پر موصوف نے اسکول کے احاطہ میں تمام شعبہ جات جیسے مطبخ خانہ۔ رہائش گاہ، بیت الخلا، کلاس رومس و دیگر اشیاء کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر طلباء کو فراہم کی جانے والی غذائی اشیاء اور پکوان کا معائنہ کیا۔ دوپہر کے اوقات میں موصوف نے طعام گاہ پر پہنچ کر دیکھا کہ طلباء و دوپہر کا کھانا نوش فرما رہے تھے۔ اس دوران طلباء سے دی جانے والی غذا پر گفتگو کی۔ طلباء نے ویجلنس آفیسر کو جواب دیا کہ اس اسکول میں ہمیں فراہم کردہ مینو چارٹ کے مطابق معیاری غذا دی جارہی ہے۔طلباء کے اطمینان بخش جواب سن کر آفیسر نے مسرت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وارڈن اسکول محمد کاظم حسین رنگریز، پرنسپل محمد فرید موجود تھے۔ ویجلنس آفیسر ضمیر محمد خاں نے پرنسپل و اساتذہ کو ہدایت دی کہ طلباء کی تعلیم نگہداشت، صفائی وغیرہ پر خاص توجہ دیں۔