نارائن پیٹ ایس پی کی ضلع کلکٹر کو سال نو کی مبارکباد

   

نارائن پیٹ 05/جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نئے سال 2025 کے موقع پر،آج ضلع ایس پی مسٹر یوگیش گوتم آئی پی ایس اور ڈی ایس پی این لنگایا نے کلکٹریٹ میں کلکٹر سکتا پٹنائک سے ملاقات کی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا نئے سال کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر کلکٹر نے پورے ضلع کے تمام محکمہ پولیس اہل کاروں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں محکمہ پولیس کی کارکردگی بہت اچھی رہی ہے اور انہیں مستقبل میں بھی اسی جوش و جذبے سے کام کرنے اور امن و امان برقرار رکھنے کا مشورہ دیا۔