نارائن پیٹ :شجرکاری کیلئے ہر شہری ذمہ دار ہے جس سے ماحولیات کے تحفظ میں مدد ملے گی ان خیالات کا اظہار ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نارائن پیٹ ین وینکٹیشورلو نے ضلع یس پی پریڈ گراونڈ میں ہریتا ہرم کے تحت شجرکاری پروگرام پر کیا۔ اس موقع پر ضلع یس پی وقار آباد موجود تھے ضلع یس پی نارائن پیٹ این وینکٹیشورلو نے کہاکہ ماحولیات کی حفاظت کی ذمہ داری سب کی ہے۔ ہریتاہرم پروگرام کے تحت چہارشنبہ کو ضلع پولیس دفتر کے پریڈ گراؤنڈ میں ضلع یس پی اور پولیس عہدیداران کے ساتھ مل کر پودے لگائے گئے۔