نارائن پیٹ 27 ؍ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ضلع گذشتہ چند دنوں سے ہو رہی بارش سے کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ کل رات کی موسلادھار بارش جو تقریباً دیڑھ گھنٹہ جاری رہی‘ کھڑی فصلوں کپاس اور دھان کو شدید نقصان ہوا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مزید دو دن بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ کسانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کھڑی فصلوں کے نقصان کی بابجائی کے لئے حکومت فوری سروے کرتے ہوئے امداد فراہم کریں ۔