نارائن پیٹ میں 25 فبروری کو مفت میگا میڈیکل کیمپ

   

نارائن پیٹ /21 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گیتا ہاسپٹل نارائن پیٹ کی جانب سے اس ماہ کی 25 / فبروری بروز اتوار اٹکور زیڈ پی بوائز ہائی اسکول میں صبح 9 بجے تا دوپہر 1 ایک مفت میگا میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ، ، ڈاکٹر وشواناتھ وڈاکٹر گیتا نے میگا میڈیکل کیمپ کے پمفلٹ کا رسم اجرا انجام دیتے ہوئے کہا کہ اس کیمپ میں خواتین سے متعلق امراض، گردے کے عام امراض، گردے کی پتھری، پیشاب میں پتھری، مردوں میں گردے کی پتھری کی سوزش، اعصابی کمزوری اور دیگر امراض کا مفت معائنہ کیا جائے گا اور ادویات بھی دی جائیں گی۔

کتھلاپور میں مفت آئی کیمپ کا انعقاد
کتھلاپور /21 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کتھلاپور منڈل پیگرلہ گاؤں میں بروز پیرلائنس کلب کے زیر اہتمام مفت آنکھوں کا معائنہ کیمپ منعقد کیا گیا ۔ ریکرتی آنکھوں کے دواخانے کے ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کیا ۔ اس پروگرام میں ریاستی مارکفائڈ سابق چیرمین لوکا بابو ریڈی سابق سرپنچ جی پرتاب ریڈی نے شرکت کی ۔