نارائن پیٹ میں آج حج تربیتی و معلوماتی کیمپ

   

عازمین سے استفادہ کی اپیل، امیرالدین ایڈوکیٹ ، عثمان مجاہد صدیقی اور دیگر کی پریس کانفرنس
نارائن پیٹ 18/اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب امیرالدین ایڈوکیٹ صدر ، جناب عثمان مجاہد صدیقی معتمد عمومی ضلع حج سوسائٹی نارائن پیٹ ، جناب سرفراز حسین انصاری ، جناب عبدالعظیم مڑکی نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ضلع نارائن پیٹ کے تمام معزز عازمین کرام کو یہ خوشخبری دی جاتی ہے کہ، ضلع حج سوسائٹی نارائن پیٹ کے زیر اہتمام، 19 اپریل بروز ہفتہ صبح ساڑھے دس بجے دن تا دو بجے دن، میٹرو کلاسک فنکشن ہال،حیدرآباد روڈ نارائن پیٹ میں حج تربیتی ومعلوماتی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس کی سرپرستی حضرت سید شاہ غیاث الدین قادری سجادہ نشین درگاہ حضرت تقی بابا رحمہ اللہ فرمائیںگے جبکہ اس کی صدارت الحاج امیرالدین ایڈوکیٹ صدر ضلع حج سوسائٹی نارائن پیٹ کرینگے اس کی نگرانی جناب نواز موسی کریں گے۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا الحاج سید شاہ مصطفی علی صوفی قادری ، مولانا سید شاہ مرتضی علی صوفی قادری کے علاوہ ضلع کے معروف عالم دین مولانا حافظ عبد القوی حسامی نائب صدر ضلع حج سوسائٹی نارائن پیٹ کے اعمال ومناسک اور اس کے ضروری امور پر سیر حاصل خطابات ہونگے اس موقع پر بارگا خیر الانام میں الحاج ڈاکٹر مولانا سید شاہ احمد حسینی جانشین سجادہ ہدیہ نعت پیش کریں گے آپ تمام سے درخواست ہے کہ اس اہم وبامقصد اجلاس میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت فرماکر استفادہ کو یقینی بنایئںتمام شرکاء￿ اجلاس کیلئے نماز ظہر، وظہرانہ، کا شادی خانہ پر ہی نظم رہے گانوٹ: ہفتہ کو صبح ساڑھے دس بجے دن( مقررہ وقت سے قبل) اپنی شرکت وحاضری کو لازمی تصور کریں اور وقت کا اہتمام وپابندی کا پورا لحاظ رکھیں۔