نارائن پیٹ میں اندرماں مکانات کے منظورہ سرٹیفکیٹس کی تقسیم

   

نارائن پیٹ۔ 2؍نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ ضلع کانگریس کے سابق صدر کمبھم شیوکمار ریڈی، زرعی مارکیٹ کمیٹی چیئرمین سداشیوا ریڈی نے نارائن پیٹ منڈل کے مختلف دیہاتوں سے تعلق رکھنے والے 75 اندرماں مکانات کے مستفیدین کو منظورہ رقومات کی کاپیاں حالی کی گئی۔ کانگریس پارٹی ضلع کے سابق ڈی سی سی صدر کمبھم شیوکمار ریڈی، مارکیٹ کمیٹی کے چیرمین سداشیوا ریڈی نے نارائن پیٹ ٹاؤن میں ایم ایل اے کیمپ آفس میں استفادہ کنندگان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہر استفادہ کنندہ کو اندراما گھر مکمل طور پر تعمیر کرنا چاہئے۔ اندرما کے سرٹیفکیٹ مواضعات کوٹاکونڈہ، بنداکنڈہ، چنہ جاترم، سنگارم، جلال پور، دیہاتوں کے مستفیدین کو سونپی گئی۔ ہاؤسنگ ڈی ای ہری کرشنا، ایم پی ڈی او سدرشن، اے ای سواتھی، کونڈا سابق سرپنچ وجے لکشمی، پنچایت سکریٹریز، چانکیہ ریڈی، سرینو، رمیش، سرینواس، شیوا، کوٹاکونڈہ کانگریس پارٹی کے قائدین پربھنجن راؤ اور استفادہ کنندگان نے پروگرام میں حصہ لیا۔