متعلقہ عہدیداروں کا تربیتی پروگرام، آر ڈی او رامچندر نائک و دیگر کا خطاب
نارائن پیٹ ۔ 10 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اساتذہ زمرے کے ایم ایل سی انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں آج ضلع کلکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں پریسائڈنگ آفیسرس، روٹ آفیسرس، اور مائیکرو آفیسرس کے تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے آر ڈی او، نارائن پیٹ، رامچندر نائک نے خطاب کرتے ہوئے انتخابات کا خوش اسلوبی سے انجام دینے کے لئے حکمت عملی سے واقف کروایا۔ ڈی ای او، ڈاکٹر لیاقت علی جنہوں نے الیکشن مینجمنٹ پر خصوصی تربیت حاصل کی ہے، بی سی ویلفیر آفیسر کرشنما چاری کے ساتھ مل کر تربیتی پروگرام میں شکوک و شبہات کو دور کیا۔ پراجکٹر اسکرین پر آگاہی پیدا کی گئی۔ اس موقع پر آر ڈی او نائک نے کہا کہ ضلع میں 664 اساتذہ رائے دہندے موجود ہیں۔ جن کے لئے 5 رائے دہی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ پیر کو مٹیریل کی تقسیم عمل میں لائی جائے گی اور وقت پر رائے دہی مراکز تک پہنچنے کے لئے سارے انتظامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ رائے دہی 13 مارچ کو شام 4 بجے تک پرامن طور پر جاری رکھنے کے لئے انتظامات کو قطعیت دے دی گئی ہے۔ اس تربیتی پروگرام میں ڈی ای او، ڈاکٹر لیاقت علی، بی سی ویلفیر آفیسر کرشنما چاری، روٹ آفیسرس، مائیکرو آبزرورس اور پریسائڈنگ آفیسرس