نارائن پیٹ۔ 15؍مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ ہینڈلوم کلسٹر نیشنل اسکیم کے ایک حصے کے طور پر، آج ہینڈ لوم اور ٹیکسٹائل ڈپارٹمنٹ نارائن پیٹ ڈسٹرکٹ کی جانب سے ہینڈلوم آلات کی تقسیم کا ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر محبوب نگر کی رکن پارلیمان و مرکزی وزیر شریمتی ڈی کے ارونا نے شرکت کی۔اس موقع پر شریمتی ڈی کے ارونا نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ہینڈلوم بافندوں کاریگروں کے لیے کلسٹر اسکیم کے لیے 90% سبسیڈی کی بنیاد پر فنڈز جاری کیے ہیں، جب کہ ہینڈلوم بافندؤں کو صرف 10% جمع کرنے ہو نگے ۔ اس پروگرام میں منظور شدہ فنڈز کی پہلی قسط کے لیے 72 ہینڈلوم کاریگروں میں منظور شدہ لوم اور آلات تقسیم کیے گئے۔ مرکزی اسکیمات پر عمل آوری کے لئے ریاستی حکومتوں کو مرکز کا ساتھ دینا چاہئے ، ورنہ بہت ساری اسکیمات و پروگرام صیحح معنوں میں عوام تک نہیں پہنچ پاتی ہیں ،اس پروگرام میں مسٹر ڈی بابو، اسسٹنٹ ڈائرکٹر، ہینڈلوم اینڈ ٹیکسٹائل ڈپارٹمنٹ، محبوب نگر اور نارائن پیٹ، شری پگڈاکولا سری نواسولو، صدر ہینڈلوم کوآپریٹیو سوسائٹی لمیٹڈ، کوٹاکونڈہ، شری سودھم نرسمولو، صدر، پرگتی ہینڈلوم کوآپریٹیو سوسائٹی، کوٹاکونڈہ، شری بٹوجا، اسسٹنٹ ڈیولپمنٹ آفیسر، شری راج کمار، ڈیولپمنٹ آفیسر، شری کمار، شری کمار نے شرکت کی۔ ہینڈلوم کاریگروں نے پروگرام کو کامیاب بنایا۔