مفت طبی معائنے و ادویات کی تقسیم، 150 سے زائد افراد مستفید
نارائن پیٹ۔ 11؍فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ سیفٹی ہاسپٹل نارائن پیٹ و محمد یوسف میموریل اینڈ ایجوکیشنل ویلفیر سوسائٹی نارائن پیٹ کے اشتراک سے مفت میڈکل کیمپ بمقام سیفٹی ہاسپٹل شاتاواہانا کالونی نارائن پیٹ میں منعقد ہوا۔ اس مفت میڈکل کیمپ میں ڈاکٹر محمد رفیق (ایم بی بی ایس۔ ایم ڈی) بی پی، شوگر اور تھائرائیڈ کے مریضوں کا مفت معائنہ کرتے ہوئے مفت تشخیص کی اور سیفی ہاسپٹل کی جانب سے مفت ادویات بھی دی گی۔ اور اسکے علاوہ میڈی کیر لیاب کی جانب سے بی پی اور شوگر کے علاوہ دیگر مفت ٹسٹ کئے گئے۔ اس کیمپ کا افتتاح سب انسپکٹر وینکٹیش ورلو ‘ الحاج محمد نواز موسی’ کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس میڈکل کیمپ سے 150 سے زائد افراد نے استفادہ کیا۔ اس موقع پر سیفٹی ہاسپٹل ڈائریکٹر ڈاکٹر امیر الدین نے مہمانوں کی گلپوشی کی۔ اس موقع پر حافظ محمد فاروق بن مخاشن’ حافظ محمد حسن الدین مڑکی’ محمد وسیم سڑوڑگی’ ودیگر موجود تھے۔ اس میڈکل کیمپ کے انعقاد پر مقامی عوام نے ذمہ داران سے اظہار تشکر کیا ہے۔ سیفٹی ہاسپٹل نارائن پیٹ و محمد یوسف میموریل اینڈ ایجوکیشنل ویلفیر سوسائٹی نارائن پیٹ کے اشتراک سے مفت میڈکل کیمپ بمقام سیفٹی ہاسپٹل شاتاواہانا کالونی نارائن پیٹ میں منعقد ہوا۔ اس مفت میڈکل کیمپ میں ڈاکٹر محمد رفیق (ایم بی بی ایس- ایم ڈی) بی پی’ شوگر اور تھائرائیڈ کے مریضوں کا مفت معائنہ کرتے ہوئے مفت تشخیص کی اور سیفی ہاسپٹل کی جانب سے مفت ادویات بھی دی گی۔ اور اسکے علاوہ میڈی کیر لیاب کی جانب سے بی پی اور شوگر کے علاوہ دیگر مفت ٹسٹ کئے گئے۔ اس کیمپ کا افتتاح سب انسپکٹر وینکٹیش ورلو ‘ الحاج محمد نواز موسی’ کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر سیفٹی ہاسپٹل ڈائریکٹر ڈاکٹر امیر الدین نے مہمانوں کی گلپوشی کی۔ اس موقع پر حافظ محمد فاروق بن مخاشن’ حافظ محمد حسن الدین مڑکی’ محمد وسیم سڑوڑگی’ ودیگر موجود تھے۔ اس میڈکل کیمپ کے انعقاد پر مقامی عوام نے ذمہ داران سے اظہار تشکر کیا ہے۔