نارائن پیٹ میں نامعلوم خاتون کے جسم کے اعضاء دستیاب

   

سنسنی خیز اور وحشیانہ قتل کی تحقیقات میں مدد پر انعام دینے ضلع ایس پی کا اعلان

نارائن پیٹ : نارائن پیٹ کے مضافات میں 28 مارچ کو ایک نامعلوم خاتون کے جسم کے اعضاء ( سر ، ٹانگیں ، بازو ) نارائن پیٹ کے مضافاتی علاقہ ساشن پلی گاؤں جانے والے راستہ پر سڑک کے کنارے ملے تھے ، جسم کے باقی اعضاء 29 مارچ کو یادگیر روڈ پر واقع سڑک کے بازو گڑھے میں پائے گئے ۔ اس سنسنی خیز و وحشیانہ قتل کے سراغ لگانے کے لئے اور تحقیقات میں مدد کرنے والوں کو ضلع ایس پی ، مسٹر این وینکٹیشورلو نے 50 ہزار روپیہ کا انعام دینے کا اعلان کیا ۔ انھوں نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ عوام ا ور پریس کیلئے مقتولہ کے اعضاء کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔ مقتولہ کے گھر اور مقام کہ وہ کس مقام سے تعلق رکھتی ہے اور کہاں رہتی تھیں و دیگر تفصیلات کے لئے پولیس تحقیقات میں سرگرم و مصروف ہے ۔ جس کسی کو بھی اس خاتون سے متعلق کچھ بھی معلومات ہوں وہ پولیس کے فون نمبرات DSP 9440050220 ، C.I 9440900898 اور SI 9440900899 پر ربط پیدا کریں، اُنھیں انعام دیا جائے گا ۔