نارائن پیٹ میں ووٹر شعور بیداری پر زور: ایڈیشنل کلکٹر

   

نارائن پیٹ۔ 23 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع ایڈیشنل کلکٹر نارائن پیٹ اشوک کمار نے کہا کہ اس ماہ کی 25 تاریخ کو منعقد ہونے والے قومی ووٹر ڈے کے بارے میں بیداری پیدا کی جائے۔ پرجاوانی میٹنگ ہال میں منعقدہ میٹنگ سے وہ خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹر ڈے 2011 سے ہر سال منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہینے کی 25 تاریخ کو قومی ووٹر ڈے کا عہد لیا جائیگا ،قومی ووٹر ڈے پر مضمون نویسی، طلبہ کے لیے مگلی کے مقابلے منعقد کیے جائیں اور انعامات تقسیم کیے جائیں۔ میٹنگ میں آر ڈی او رامچندر نے کہا کہ نوجوان مرد و خواتین جن کی عمر 18 سال ہے انہیں اپنے حق رائے دہی کا اندراج کرنا ہوگا اور انتخابات میں 100 فیصد حق رائے دہی کا استعمال کرنا ہوگا۔ دیہات میں BLVs کو اپنی سرگرمیوں کے بارے میں وضاحت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سو سال سے زائد عمر گزرنے والے ووٹرز، نئے رجسٹرڈ نوجوان ووٹرز اور سینئر ووٹرز کی حوصلہ افزائی اور عزت افزائی کی جائے۔ انہوں نے ڈی ای او، ڈی آئی ای او اور زیڈ ڈی پی ڈپٹی سی ای او کے تعاون سے قومی ووٹر ڈے کو کامیاب بنانے اور ضلع کا نام روشن کرنے کی اپیل کی اس میٹنگ میں ڈی ایس پی مسٹرستیہ نارائنا، ضلع افسران تحصیلداروں نے شرکت کی۔