نارائن پیٹ میں چیف منسٹر امدادی چیکس کی تقسیم

   

نارائن پیٹ ۔ نارائن پیٹ حلقہ اسمبلی میں چیف ریلیف فنڈ سے منظورہ امدادی چیکس کی آج رکن اسمبلی نارائن پیٹ نے اپنے ایم ایل اے کیمپ آفس میں مستحق عوام کے حوالے کئے ۔ ہریکل منڈل کے نادورا گاؤں کی ایشورماں کو 34 ہزار ، انیل کمار کو 40 ہزار تک چنتاکنڈ گاؤں کے گوردھن کو 12 ہزار دھنواڑہ کے چندرکلا کو 48 ہزار روپئے ، موضع گول مکلہ ، کے رنگنا کو 34 ہزار نارائن پیٹ منڈل کے انیگاپور کی شریمتی کنکماں کو 34 ہزار کوئلہ کونڈہ منڈل کے موضع قاضی پور کی شریمتی دیوماں کو 38 ہزار ، شریمتی لاونیا کو 36 ہزار ، شریمتی منجولہ کو 38 ہزار ، پاروپلی رویندر کو 33.500 روپئے ،۔ سورارام گاؤں کے رویندر گور کو 38 ہزار ، امریا نائیک تانڈہ کے شریمتی وسنتا کو 24 ہزار ، زکاونی کنڈتانڈہ کے راملو کو 34 ہزار ، رامناپور تانڈہ کی شریمتی جیوتی کو 24 ہزار نرملم پلی گاؤژ کے ونئے کمار ریڈی کو 11 ہزار روپئے کے چیکس کے علاوہ نارائن پیٹ منڈل کی امی ریڈی پلی گاؤں کی کماری ارملہ کو نمس ہاسپٹل میں زیر علاج ہے ۔ تین لاکھ روپئے کوئلہ کنڈہ منڈل پیرکویڈ تانڈہ کے نمکتو کو 85 ہزار کے منظورہ چیکس اور احکامات حوالے کئے گئے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر کے نرسمہا ریڈی ، مسٹر وجئے ساگر ، مسٹر گندے چندرکانت و دیگر قائدین موجود تھے ۔