نارائن پیٹ: پرائمری ہیلت سنٹرس کے ڈاکٹرس کا جائزہ اجلاس

   

نارائن پیٹ 16/جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفس نارائن پیٹ میں ضلع سطح پر پرائمری ہیلتھ سنٹرس کے تمام اے این ایم کے لئے ایک جائزہ میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا، اس میٹنگ میں ڈاکٹر کے سوبھاگیہ لکشمی، ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر نارائن پیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ غیر متعدی امراض” کی صورت میں تمام بی پی اور شوگر کے ٹیسٹ کرائے جائیں اور مریضوں کی نشاندہی کی جائے اور یہ کہ بی پی اور شوگر میں مبتلا افراد کو ادویات فراہم کرنا بھی ہر اے این ایم کی ذمہ داری ہے۔ اسی طرح سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں استعمال ہونے والی ادویات کی فراہمی کے بارے میں بتایا گیا کہ مریضوں کو وقتاً فوقتاً آگاہ کیا جائے اور ادویات کا رجسٹر بھی رکھا جائے۔ این سی ڈی آن لائن پورٹل میں مریضوں کی تفصیلات درج کی جائیں اور ضلع بھر میں عوام کو میڈیکل سہولیات فراہمی کو بڑھایا جائے اس پروگرام میں، ٹی بکشاپتی، ڈی پی او، سری نواسولو آئی/سی ڈی ایم او، وسنت ڈی سی ایم، اسنیہا ڈی ڈی ایم، اور مختلف پی ایچ سیز کے اے این ایمز نے حصہ لیا۔