ڈی جی پی کے ہاتھوں ٹرینرس کانسٹبلس کو انعام کی حوالگی
نارائن پیٹ۔/24 فروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ضلع پولیس ڈاگ ٹرینرس کانسٹبل مسٹر روی اور اسسٹنٹ ٹرینر مسٹر نریندر نے معین آباد سی ٹی سی ٹریننگ سنٹر میں پولیس ڈاگ اسکواڈ ٹریکنگ ٹریننگ کے بعد آج پولیس پاس آؤٹ پریڈ میں ضلع کے قتل مقدمات میں مجرمین کی گرفتاری اور سراغ لگانے میں ، سرقہ کی وارداتوں کے مجرمین کے سراغ علاوہ ریاست بھر میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ضلع نارائن پیٹ کے ڈاگ اسکواڈ کو پہلا انعام حاصل ہوا ہے۔ یہ انعام جو گولڈ میڈل پر مشتمل ہے ، ریاست تلنگانہ کے ڈی جی پی مسٹر بی روی گپتا، آئی پی ایس کے ہاتھوں عطا کیا گیا۔ ڈی جی پی نے مسٹر روی اور نریندر( ڈاگ ٹرینرس ) کو مبارکباد دی اور ریاست بھر میں نارائن پیٹ ڈاگ اسکواڈ کی تربیت میں پہلا انعام حاصل کرنے پر ستائش کی۔ ضلع ایس پی نارائن پیٹ مسٹر یوگیش گوتم نے بھی ٹرینرس کو مبارکباد دی۔