نارائن پیٹ /28 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع ایڈیشنل کلکٹر نارائن پیٹ مس ٹر میانک متل نے میونسپل کمشنر شریمتی سنیتا کو ہدایت کی کہ وہ کوڑا کرکٹ کو نارائن پیٹ میونسپلٹی کے حدود میں واقع ڈمپنگ یارڈ میں منتقل کرنے کیلئے موثر اقدامات کریں۔ ایڈیشنل کلکٹر نے ٹاون کے وینکٹادم کا معائنہ کرنے کے بعد ڈمپنگ یارڈ کا بھی معائنہ کیا۔ خشک کچرے کو الگ کرنے کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دیا۔ علاوہ ازیں ایڈیشنل کلکٹر نے ٹاؤن میں حیدرآباد شاہراہ پر زیر تعمیر پارک کے کاموں کا معائنہ کیا۔ اس پروگرام میں کمشنر بلدیہ شریمتی سنیتا، دیگر میونسپل عہدیداروں نے حصہ لیا۔