نارائن پیٹ کے قریب خوفناک حادثہ، تین نوجوان ہلاک

   

نارائن پیٹ ۔ نارائن پیٹ ضلع منڈل کوسگی کے موضع گنڈمال کے قریب ایک خوفناک سڑک حادثہ سے تین بائیک سوار نوجوان آر ٹی سی بس کو ٹکر دینے کے بعد برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ تین نوجوان مخالف سمت سے بائیک پر انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے آئے اور آر ٹی سی بس کو بے قابو ہوکر ٹکر دے دی ۔ اس خوفناک حادثہ میں تینوں کی برسر موقع ہی موت واقع ہوگئی ۔ دو نوجوانوں کا تعلق قریبی موضع بالا بھدراپلی اور ایک کا موضع کنڈیا سے تعلق ہے ۔ کوسگی پولیس نے نعشوں کا پنچنامہ کرنے کے بعد پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری دواخانہ کوسگی روانہ کردیا ہے۔