نارائن پیٹ۔/5اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ کے وارڈ نمبر 11 میں کورونا وائرس کے پیش نظر بلدیہ کے صفائی عملہ نے پورے وارڈ کو سیناٹائزیشن کیا۔ عملے نے مکہ مسجد، مندل کٹہ ، ملہ بزرگ علاقوں میں کیمیکل چھڑکاؤ کیا۔ جس میں رکن بلدیہ وارڈ نمبر 11 جناب محمد امیر الدین ایڈوکیٹ نے بہ نفس نفیس حصہ لیا۔ انہوں نے اہلیان وارڈ سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں کے اطراف و اکناف کے ماحول کو صاف ستھرا بنانے کیلئے بلدی عملہ کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ کی جانب سے روزانہ وارڈ کی صفائی کے لئے کیمیکل چھڑکاؤ کے علاوہ بلیچنگ پاؤڈر کی مکینوں کو سربراہی بھی عمل میں لائی جارہی ہے تاکہ گھروں کے اطراف چھڑکاؤ کریں۔