نارائن کھیڑ میں 1.32 لاکھ ایکڑ اراضی کی سیرابی کیلئے اقدامات

   


بسویشور لفٹ اریگیشن پراجکٹ کا سنگ بنیاد، ریاستی وزیر ٹی ہریش رائو کا خطاب

نارائن کھیڑ: ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش رائو نے آج حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ منور منڈل کے موضع بورنچہ میں بسویشور لفٹ اریگیشن پراجکٹ کے تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد رکھ کر اس موقع پر منعقدہ جلسہ عام سے ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش رائو نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بسویشور لفٹ اریگیشن پراجکٹ کے ذریعہ حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ میں موجود ایک لاکھ 32 ہزار ایکر اراضی کو پانی سربراہ کیا جائے گا۔ کالیشور پراجیکٹ کے ذریعہ ایک لاکھ 71 ہزار ایکرس اراضی کو پانی سربراہ کیا جائے گا۔ ہر سال سنگور پراجکٹ سے حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کے لیے 8 ٹی ایم سی پانی چھورا جائے گا۔ مذکورہ پراجیکٹ کا سروے، تعمیری کام 3 مہینے میں انجام دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے حکومت کو آمدنی کم ہونے پر بھی حکومت کسانوں کے اسکیموں کو نہیں روکا ہے۔ رئیتو بندھو اسکیم کے تحت 7 ایکر اراضی رکھنے والے اراضی کے مالکوں کو بینک کھاتوں میں رقم جمع کی گئی۔ اب تک تلنگانہ میں 57 لاکھ 60 ہزار 608 کسانوں کے کھاتوں میں 6.02 کروڑ 72 لاکھ روپئے جمع کئے گئے۔ انہوں نے کسانوں سے اپیل کی کہ اس بارش میں کپاس، تور اور دیگر فصلیں لوگائیں۔ ہر گرام پنچایت کو ایک ٹراکٹر ڈمپنگ یارڈ دیگر عمارتیں تعمیر کروائی گئیں۔ حکومت تمام طبقہ کے عوام کے لیے مختلف قسم کے اسکیمات شروع کی ہے۔ بعدازاں موضع ایل کرتی موضع منور مستقر نارائن کھیڑ مختلف ترقیاتی پروگراموں میں شرکت کرکے حال ہی میں کورونا کی وجہ سے مرنے والے ٹی آر ایس قائدین کے گھر پہنچ کر ان کے افراد خاندان کو پرسہ دیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ رکن پارلیمنٹ ظہیر آباد بی بی پاٹل، رکن اسمبلی نارائن کھیڑ ایم بھوپانا ریڈی، رکن اسمبلی اندول کرانتی کرن ضلع سنگاریڈی اڈیشنل کلکٹر راجادشاہ دیگر سرکاری عہدیداروں، نارائن کھیڑ بلدیہ چیرمین روبیندر دیگر قائدین کسانوں اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔