نارائن کھیڑ پسماندہ علاقہ ، چیف منسٹر کا 8 سال بعدد ورہ

   

کانگریس دور میں ہی علاقے کی ترقی ، ٹی آر ایس نے کوئی وعدے پورے نہیں کئے ۔ ڈاکٹر سنجیوا ریڈی کی میڈیا سے بات چیت

نارائن کھیڑ : سابقہ منڈل پرجاپریشد نارائن کھیڑ کے صدر و ٹی پی سی سی کے ممبر ڈاکٹر سنجیوا ریڈی کانگریس قائدین شیکھر ریڈی ، سدھاکر ریڈی ، بشواریا نے پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ 8 سال کے بعد حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کا /21 فبروری کو دورہ کررہے ہیں ۔ یہ حلقہ پسماندہ حلقہ ہے ۔ یہاں کے 70 فیصد عوام مزدوری کیلئے ہر سال دوسری ریاستوں اور دیگر شہروں کو جاتے ہیں ۔ رکن اسمبلی نارائن کھیڑ ایم بھوپال ریڈی ریاستی وزیر ٹی ہریش اپنے بیانات میں کہہ رہے ہیں کہ کانگریس کے دور حکومت میں اس حلقہ میں ترقیاتی کام انجام نہیں دیئے گئے ان کے بیانات غلط ہیں ۔ اس حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ سے رکن اسمبلی کی حیثیت سے منتخب ہونے والے کانگریس کے ایم ایل اے اپا راؤ شٹکار ، رسٹیو راؤ شیٹکار ، پی کشٹا ریڈی ، سریش کمار شٹکار کانگریس کے دور حکومت میں کئی ترقیاتی کام انجام دے چکے ہیں ۔ موجودہ رکن اسمبلی ایم بھوپال ریڈی ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ گزشتہ انتخابات میں حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کے عوام کیلئے کئے گئے وعدوں کو آج تک پورا نہیں کیا ۔اس حلقہ میں فیاکٹریاں ، مہیلا ڈگری کالج ، مہیلا پالی ٹکنیکل کالج اور کئی دیگر کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا ۔ انہوں نے چیف منسٹر سے اپیل کی کہ اُردو میڈیم اسکولوں ، کالجوں اور دیگر شعبوں میں ٹیچرس اور دیگر محکموں میں مخلوعہ جائیدادوں کو پر کیا جائے ۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ 317 جی او کو رد کردیا جائے ۔ اس حلقہ میں سڑکوں کی مرمت کی جائے ۔ نئی سڑکیں تعمیر کی جائے ۔ سڑکوں پر نئے برج تعمیر کروایا جائے ۔ چیف منسٹر 21 فبروری کو نارائن کھیڑ میں بسویشورا سنگمیشورا پراجکٹوں کا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں ۔ ان پراجکٹوں کو کالیشورم پراجکٹ سے سنگور پراجکٹ کو پانی روانہ کرکے 20 ٹی ایم سی پانی ان پراجکٹوں کو دینے کا جو وعدہ کیا گیا اس کا جی او جاری کریں اور ہر سال کسانوں کو پانی سربراہ کیا جائے ۔ اس پریس کانفرنس میں انکے ہمراہ کانگریس قائدین ، محمد یداللہ ، محمد منیر ، شنکر کے علاوہ کانگریس قائدین موجود تھے ۔