اوسلو : ناروے میں مسلح شخص نے تیر کمان سے حملہ کرکے 5 افراد کو ہلاک اور 2 کو زخمی کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ناروے کے جنوب مشرقی قصبے کونگسبرک میں مسلح شخص نے تیر کمان سے حملہ کرکے 5 افراد کو ہلاک اور 2 کو زخمی کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے زخمیوں کو قریبی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق حملہ آور نے علاقے کے متعدد مقامات پر شہریوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔