ناری شکتی کے بغیر جل شکتی کی کامیابی ممکن نہیں: مرمو

   

نئی دہلی : صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ہفتہ کو کہا کہ ملک میں صفائی مہم اور پینے کے صاف پانی جیسی ملک گیر اسکیموں کی کامیابی میں ملک کی خواتین کی طاقت اہم کردار ادا کرتی ہے ، اس لئے خواتین کی طاقت کے بغیر جل شکتی کی کامیابی کی امید نہیں کی جاسکتی ہے ۔ مرمو نے آج یہاں وگیان بھون میں وزارت جل شکتی کے زیراہتمام سوچھ سُجل شکتی سمان جل شکتی ابھیان۔ کیچ دی رن’میں ملک میں پانی کی مہم کو کامیاب بنانے میں تعاون کرنے والی خواتین کو اعزاز سے نوازنے کے لئے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا، اس مہم کی بنیاد خواتین کی طاقت ہے اور خواتین کی فعال شمولیت کے بغیر اس پروگرام کی کامیابی کی توقع نہیں کی جا سکتی۔