ناسا میں پہلی بار خاتون نگران مقرر

   

لاس اینجلس ۔ 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے خلائی ادارے نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) نے پہلی مرتبہ کسی خاتون خلا باز کو خلائی مشن کا سربراہ مقرر کیا ہے۔’ناسا’ کے سربراہ جِم بریڈن اسٹین کا ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ کیتھی لوڈرز کا انتخاب ناسا کے ‘ہیومن ایکسپلوریشن اینڈ آپریشن مشن’ کے ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ کے طور پر کیا گیا ہے۔