ممبئی 19 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر داخلہ و بی جے پی صدر امیت شاہ کے ہیلی کاپٹر کو ناسک میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی کیونکہ ہفتہ کو شدید بارش ہو رہی تھی ۔ آج مہاراشٹرا میں 21 اکٹوبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کی مہم کا آخری دن تھا ۔ امیت شاہ کا ہیلی کاپٹر احمد نگر میں اکولہ جارہا تھا جہاں امیت شاہ انتخابی جلسہ سے خطاب کرنے والے تھے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ پائلٹ نے اوزر ائرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تقریبا 40 منٹ توقف کے بعد امیت شاہ کا ہیلی کاپٹر احمد نگر روانہ ہوگیا ۔