کابل :افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نصب بارودی مواد کے دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہوگئے، گزشتہ روز بھی کابل میں متعدد راکٹ حملوں میں ایک شخص جاں بحق، 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔افغان میڈیا کے مطابق کابل کے علاقے خیر خانہ میں ایک گاڑی کے نصب بارودی مواد سے ٹکرانے پردھماکا ہوا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گاڑی افغان ایوان نمائندگان کے رکن کی تھی جبکہ پولیس نے دھماکے کے متاثرہ افراد کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی ہے۔دوسری جانب کابل کے علاقے کارتہ نو میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک جج کو ہلاک کردیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔