نامعلوم خاتون کی نعش برآمد، پولیس مصروف تحقیقات

   

حیدرآباد /12 اپریل ( سیاست نیوز ) پہاڑی شریف پولیس نے ایک نامعلوم خاتون کی نعش کو برآمد کرلیا ہے جو علاقہ میں ایک تھیلے میں پائی گئی ۔ ہارڈ ویر پارک کے احاطہ میں ایک کمپنی کے قریب سے نعش کو برآمد کیا گیا ۔ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے نعش کو حاصل کرلیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ تاہم اس نعش کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ ہوسکتا ہے خاتون کا دو یا تین دن قبل قتل کیا گیا ہوگا اور نعش کو اس علاقہ میں پھینک دیا گیا ہوگا ۔ خاتون کی عمر 35 تا 40 کے درمیان بتائی گئی ہے ۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ خاتون کی عصمت ریزی کی گئی اور اس کا قتل کرنے کے بعد نعش کو تھیلے میں باندھ کر پہاڑی شریف حدود میں پھینک دیا گیا ۔ پولیس پہاڑی شریف نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع