بیدر۔ سنت پور پولس اسٹیشن میں ایک نامعلوم شخص کی موت کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ایک اجنبی جس کی اندازاًعمر 30-35 سال ہوگی، 5 فٹ 1 انچ قدہے، سنہری رنگت کے ساتھ سفید رنگت،کی ہاف بنیان، سیاہ پتلون پہنے ہوئے ہے۔گلے کے بائیں بازو ہتھیارسے لگاہوا زخم ہے اورگردن میں لنگ ڈالا ہوا ہے۔نامعلوم متوفی شخص کے بارے میں کوئی بھی اطلاع ہوتو ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے نمبر 9480803401 ، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس 9480803402، ڈی وائی ایس پی موبائل نمبر 9480803421، سی پی آئی اوراد (b)کے نمبر 9480803430، پولیس سب انسپکٹرسنت پور کے نمبر 9480803467 کے علاوہ بیدر ڈسٹرکٹ پولیس کنٹرول روم نمبر-226704 08482 پررابطہ کرنے اوراد (بی) کے سی پی آئی رویندر ناتھ نے ایک پریس نوٹ میں بتائی ہے۔
یلاریڈی میں آج میگا طبی کیمپ
یلاریڈی ۔ مستقر کے سرکاری دواخانہ میں 21 اپریل کو مفت طبی میگا کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ ڈپٹی ڈی ایم ایچ او ڈاکٹر شریمتی شوبھا رانی نے مزید بتایا کہ آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر آزادی کا امرت مہا اتسو پروگرام کے تحت سرکاری دواخانوں میں کان ، ناک، حلق اور دیگر امراض کینسر مرض کا معائنہ کیا جائے گا ۔ یہ مفت کیمپ صبح 8 بجے تا دوپہر 12 بجے تک جاری رہے گا ۔ عوام کیمپ سے رجوع ہونے کیلئے اپنا آدھار کارڈ فون نمبر ساتھ لائیں ۔ صحت سے متعلق اس بہترین طبی کیمپ سے استفادہ کرنے کی انہوں نے عوام سے خواہش کی ۔