ناموس رسالتؐ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: بنگلہ دیش

   

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے وزیراطلاعات حسن محمود نے بی جے پی کی معطل ترجمان نوپور شرما کے پیغمبرِ اسلام ?کے بارے میں کیے گئے گستاخانہ تبصرے پر سخت ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے بیان میں حسن محمود نے کہا کہ ناموس رسالت ؐپرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں جہاں بھی ناموس رسالت ؐ کے خلاف کچھ ہوتا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں۔آنہوں نے مزید کہا کہ گستاخانہ بیانات کامعاملہ ہندوستان کا اندرونی نہیں، یہ ایک بیرونی معاملہ ہے۔انہوں نے معاملے پر بنگلہ دیش میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ’ڈھاکہ کا معاملے کوبھڑکانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ ڈھاکہ سمیت بنگلہ دیش کے دیگرشہروں میں جمعہ کے روز نمازِ جمعہ کے بعد ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے تھے اور پیغمبر اسلامؐکے بارے میں گستاخانہ بیانات کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے تھے۔