حیدرآباد /12 اکٹوبر (سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی قدیم طلبہ کیلئے خصوصی ڈگری ون ٹائم چانس نان سمسٹر امتحان کا /29 اکٹوبر سے آغاز ہورہا ہے ۔ اگزمنیشن کنٹرولر سری رام وینکٹیش نے بتایا کہ مختلف کالجس میں 1995 ء سے ابھی تک بی اے ، بی کام ، بی ایس سی ، ڈگری کورسیس میں فیل طلبہ کیلئے ون ٹائم چانس امتحانات کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ ان کیلئے شہر میں 20 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ امتحانی فیس ادا کرنے والے طلبہ عثمانیہ یونیورسٹی کے ویب سائیٹ یا عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس اگزامنیشن برانچ سے ہال ٹکٹس حاصل کرسکتے ہیں ۔ ن