واشنگٹن : امریکہ کی طرف سے کریملن کے سخت ناقد الیکسی ناوالنی کو زہر دینے کے معاملے پر روس کیخلاف پابندیوں کا کسی بھی وقت اعلان کیا جا سکتا ہے۔ ایک امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ واشنگٹن روس کیخلاف امریکی جمہوریت پر مسلسل حملوں، سائبر حملوں اور افغانستان میں امریکی فوجیوں کے سروں کی قیمت لگانے جیسے معاملات کوسامنے رکھتے ہوئے ماسکو کے خلاف پابندی عائد کرنے کیلئے ایک ایگزیکٹیو آرڈر جاری کر سکتا ہے۔ یہ پابندیاں روس کے خلاف بائیڈن انتظامیہ کی پہلی پابندیاں ہوں گی۔
