براسلز : ناٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ فوجی اتحاد کیمیائی اور جوہری ہتھیاروں کیخلاف اپنے دفاع میں تیزی پیدا کررہا ہے کیونکہ روس کے یوکرین میں ایسے ہتھیار استعمال کرنے سے متعلق تشویش میں اضافہ ہوا ہے ۔ جرمنی کی میزبانی میں ناٹو کے ہیڈکوارٹرس براسلز میں منعقدہ ناٹو اجلاس میں روس کے یوکرین پر حملہ کی مذمت کی گئی اور یوکرین کی مکمل مدد کرنے سے اتفاق کیا گیا ہے ۔ کیمیائی ہتھیاروں کے حملہ سے بچانے کیلئے سامان روانہ کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی گئی ۔ اجلاس میں سلواکیہ ، ہنگری ، رومانیہ اور بلغاریہ میں فوجی گروپس تعینات کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ اس جنگ سے عالمی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے ۔