ناٹو سربراہ کی افغانستان آمد ، امریکہ ۔طالبان معاہدہ پر دستخط

   

Ferty9 Clinic

برسلز ۔29فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) ناٹو سربراہ جینس اسٹونبرگ اس وقت افغانستان کے دورہ پر ہیں جہاں وہ طالبان اور امریکہ کے درمیان معاہدہ پر دستخط کے تناظر میں متعلقہ عہدیداروں سے ملاقات کریں گے ۔ ناٹو کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق اسٹونبرگ ہفتہ کو صدر افغانستان اشرف غنی اور امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کے ساتھ ایک میڈیا کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں ۔ علاوہ ازیں موصوف افغانستان میں ناٹو اور امریکی فورسیس کے سربراہ جنرل اسکاٹ ملر اور دیگر کمانڈرس سے بھی ملاقات کریں گے ۔ اب تک دوحہ میں دستخط کئے جانے والے معاہدہ کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں تاہم یہ کہا جارہا ہے کہ اس میں اُس شرط کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہوگی جس کے تحت امریکہ افغانستان سے اپنی 12000 فوج کو واپس بلالے گا اور اس کے عوض طالبان کو ہرقسم کے تشدد سے دور رہنا ہوگا اور افغان حکومت کے ساتھ امن مذاکرات میں پیشرفت کرنی ہوگی ۔