واشنگٹن : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے کرسمس تک افغانستان سے تمام امریکی فوجیوں کی واپسی کے اعلان کے بعد ’ناٹو‘کے سکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کی کہ ناٹوکے تمام رکن افغانستان سے انخلا کے وقت کے بارے میں مشاورت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ناٹوکے تمام ممالک ایک ساتھ ہی افغانستان سے فوجیں نکالیں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں انکشاف کہ وہ افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کی واپسی پر عمل درآمد کی تیاری کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سال تمام امریکی فوجی افغانستان سے نکل آئیں گے اور وہ کرسمس اپنے خاندان کے ساتھ ہی گذاریں گے۔
