انقرہ : انسانی جسم کے باقی غیر معمولی اعضاء کی طرح اب ناک بھی عالمی ریکارڈ کی فہرست میں شامل ہوگئی ہے.ایک ترک شخص نے دنیا کی سب سے بڑی ناک کا آفیشل ریکارڈ ہولڈر باقی لوگوں کی ناک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ترک شخص اوزیروک محمد سرکاری طور پر لمبی ترین ناک رکھنے والے زندہ آدمی بن چکے ہیں۔ اوزیروک کی ناک 8.8 سینٹی میٹر (3.46 انچ) لمبی ہے۔71 سالہ شخص 2010 میں اطالوی ٹی وی شو کے سیٹ پر نمودار ہوا تھا تاکہ اس کی ناک کی پیمائش کی جائے تاہم عالمی ریکارڈ میں اب اس کا نام آیا ہے۔