ناگارام میں سرکاری اراضی پر پلاٹنگ و دھاندلیاں

   


نظام آباد کے رکن پارلیمنٹ ڈی اروند کی ضلع کلکٹر نارائن ریڈی سے نمائندگی

نظام آباد :رکن پارلیمنٹ بی جے پی نظام آباد ڈی اروند نے آج ناگارام کے علاقہ میں سرکاری اراضی پر غیر مجاز طور پر پلاٹنگ کئے جانے اور برسراقتدار جماعت کے قائدین کی دھاندلیاں اور عوام کو ہونے والی شکایتیں اور 2-2تا 3-3 پٹہ جات جاری کئے جانے پر ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی سے نمائندگی اور ناگارام کے علاقہ میں بھارت رانی کالونی و دیگر کالونیوں راتوں رات غیر مجاز قبضہ کرتے ہوئے تعمیرات انجام دیتے ہوئے اسے فروخت کرنے کے خلاف تفصیلی طور پر بات چیت کی اور بکرا مارکٹ کے مستحق افراد کو نئے کامپلکس میں دکان فراہم کرنے کا تیقن دیا گیا ۔ مسٹر اروند ضلع کلکٹر سے تفصیلی بات چیت کے بعد صحافیوں کو واقف کراتے ہوئے بتایا کہ 2004 اور 2014 ء میں یہاں پر پلاٹنگ کی گئی تھی اور پٹہ جات دئیے گئے تھے جس میں صحافی بھی شامل ہے لیکن اب غیر مجاز طور پر اس علاقہ میں مئیر ، ایم ایل اے ، ایم ایل سی ، مقامی افراد کی جانب سے تعمیرات کئے جارہے ہیں یہ غیر مجاز ہے جس پر ضلع کلکٹر سے شکایت کی گئی اور دو ایم آر اوز اس علاقہ میں گھر گھر پہنچ کر تحقیق کررہے ہیں اور جو کوئی بھی مستحق ہے انہیں پلاٹ فراہم کیا جائیگااور غیر مجاز تعمیرات کو برخواست کرنے کا ضلع کلکٹر نے تیقن دیا ہے ۔ انہوں نے صحافیوں سے خواہش کی کہ ان کے پٹہ جات دئیے گئے تھے انکوائری آفیسر کو پیش کریں اگر صحافیوں کو دی گئی جگہ پر مستحق افراد قابض ہے تو صحافیوں کو متبادل اراضی فراہم کی جائے گی یہ غیر مجازاور تعمیرات کو برداشت نہیں کیا جائیگا ۔ احمدی بازار کے علاقہ میں واقع بکرا مارکٹ میں نئے شاپنگ کامپلکس کی تعمیر اور غریب مستحق تاجرین کو برخواست کردینے کے بارے میں کارپوریشن کی جانب سے نوٹسیں جاری کئے جانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر مسٹر اروند نے کہا کہ بکرا مارکٹ میں جو مستحق تاجر میونسپل کو ٹیکس اد اکررہے ہیں انہیں متبادل اراضی فراہم کرنے اور نئے تعمیر ی کامپلکس میں بھی دکانات الاٹ کرنے کیلئے کلکٹر نے تیقن دیا ہے لیکن غیر مجاز طور پر کرایہ پر دینے والوں کو برداشت نہیں کیا جائیگا اور ٹی آرایس قائدین کے دھوکہ میں نہ آنے کی عوام سے اپیل کی ۔