ناگر کرنول میں ڈسٹرکٹ منرل فاؤنڈیشن کے اجلاس کا انعقاد

   


ناگرکرنول۔ 11 ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ناگر کرنول ڈسٹرکٹ کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں ڈسٹرکٹ منرل فاؤنڈیشن ٹرسٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔وزیر اس ٹرسٹ کے صدر اور ضلع کلکٹر پی۔ ادے کمار نے بطور ممبر سکریٹری، ممبر پارلیمنٹ، ممبران قانون ساز، کونسل ممبران، ضلع پریشد کے چیرمین، بنیادی ہاؤسنگ اینڈ ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے افسران نے بطور ممبر حصہ لیا۔ڈسٹرکٹ منرل فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے چیرمین، ناگر کرنول ضلع انچارج، وزیر زراعت سنگی ریڈی نرنجن ریڈی نے تجویز پیش کی کہ ضلع معدنیات کے فنڈز کو صرف ضروری کاموں کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے تاکہ علاقے کے لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کیا جا سکے جو کانکنی کے ذریعے نقصان اٹھا رہے ہیں۔اس موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ یہ ٹرسٹ میٹنگ اس سے قبل ہی ہونی تھی لیکن کوویڈ کی وجہ سے وقت کی کمی کی وجہ سے منعقد نہیں ہو سکی۔انہوں نے کہا کہ31 اگست تک ناگر کرنول ضلع میں منرل فنڈ 38.98 کروڑ روپے جمع کرائے گئے ہیں۔قواعد کے مطابق ڈسٹرکٹ منرل فنڈ سے 5 فیصد یعنی 1.94 کروڑ ہنگامی حالات کے لیے نیشنل بینک میں جمع کرائے گئے ہیں۔مزید 5 فیصد انتظامیہ اور ڈائریکٹر مائنز کے اکاؤنٹ میں جمع کرائے گئے ہیں۔ انہوں نے قانون سازوں کو مشورہ دیا کہ وہ اب کی گئی تجاویز کو فوری مفاد عامہ کے کاموں کے لیے استعمال کریں اور سفارشات اس طرح دیں کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے اور جلد نتائج حاصل ہوں۔انہوں نے کہا کہ جن کاموں کی اجازت دی گئی ہے ان کو جلد مکمل کیا جائے۔ کلواکرتی کے ایم ایل اے جے پال یادو نے کہا کہ ہمارے قصبہ میں کاموں کی پیش رفت اور عہدیداروں اور ایم ایل اے کے درمیان بات چیت کی کمی نے وزیر کی توجہ دلائی کہ مسائل حل نہیں ہورہے ہیں اور کاموں میں تاخیر ہورہی ہے۔اس میٹنگ میں ضلع کلکٹر پی۔ ادے کمار، گورنمنٹ وہپ وہ اچم پیٹ ایم ایل اے گووالا بالاراجو، زیڈ پی چیرمین پیداپلی پدماوتی، کولاپور ایم ایل اے بھیرم ہرش وردھن ریڈی، ایم ایل سی کاسریڈی نارائن ریڈی، پی ڈی ڈی آر ڈی او نرسنگ راؤ اور ضلع بہبود محکمہ کے افسران نے بطور ممبر حصہ لیا۔