ناگرجنا ساگر اسمبلی ضمنی چناؤ کا نتیجہ میونسپل چناؤ کا احتجاج طے کرے گا

   

حیدرآباد : ناگرجنا ساگر اسمبلی حلقہ کے ضمنی چناؤ کے نتیجہ کے بعد ہی اندازہ ہوگا کہ تلنگانہ کی سیاست بلدیات بشمول کھمم اور ورنگل میونسپل کارپوریشن کے چناؤ میں برسر اقتدار ٹی آر ایس اور اپوزیشن بی جے پی کے مابین مقابلہ کس قدر سخت رہے گا۔ دوباک اسمبلی ضمنی چناؤ میں کامیابی اور جی ایچ ایم سی انتخابات میں بہتر مظاہرہ سے بی جے پی کے حوصلے کافی بلند تھے لیکن قانون ساز کونسل کی دو نشستوں کے لئے ہوئے انتخابات میں ٹی آر ایس کی شاندار کامیابی سے بی جے پی کو کافی دھکا لگا ہے۔