ناگرجنا ساگر تفریح کیلئے جانے والے 5 نوجوان کار حادثہ میں ہلاک

   

حیدرآباد ۔ اولین ساعتوں میں ضلع رنگاریڈی کے چنتاپلی علاقہ میں جمعہ کو پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں 5 نوجوان ہلاک ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ حادثہ حیدرآباد ساگر روڈ پر چنتاپلی علاقہ میں پیش آیا ۔ ڈرائیور کے نیند کے جھوکے سے کار حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ جس میں 5 افراد سوار تھے ۔ جو سمجھا جارہا ہے کہ ناگرجنا ساگر جارہے تھے ۔ سڑک پر دلخراش منظر کو دیکھ کر مقامی عوام حیرت زدہ ہوگئے ۔ پولیس نے نعشوں کو دیورکنڈہ ہاسپٹل منتقل کردیا اور ان کی شناخت راجیش ، ناگیندر ، بھارت ، سریکانت ریڈی ، سرینو یادو کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ ان تمام کی عمر 23 تا 25 سال کی تھی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ تیز رفتار کار بے قابو ہوکر محکمہ آبرسانی کے پائپ لائین سے ٹکراگئی ۔ پولیس نے کہا کہ تمام نوجوان برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔