ناگرکرنول ۔04جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع ویکسینیشن آفیسر ڈاکٹر کے روی کمار نائک نے بجنا پلی منڈل کے منگنور ہیلتھ سب سنٹر میں بچوں کو پولیو انجکشن کی تیسری خوراک کی ویکسین کی تقسیم کا آغاز کیا تاکہ ہر بچہ پولیو سے پاک زندگی گزار سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پولیو انجیکشن ویکسین اور پولیو کے قطرے اس بات کو یقینی بنانے میں بہت مدد گار ثابت ہوں گے کہ ہر نوزائیدہ بچہ اپنی ساری زندگی پولیو سے پاک پیدا ہو۔ اور نئے سال کی یکم جنوری سے ہر 9 ماہ کے بچے کو تیسرا پولیو ٹیکہ دیا جائے۔ ناگر کرنول ضلع میں، 178 صحت کے ذیلی مراکز میں 27 بنیادی مراکز صحت ہر اس بچے کو پولیو انجیکشن تیسرا ویکسین فراہم کر رہے ہیں جو یکم جنوری سے اہل ہے۔ اس کے بعد، انہوں نے بجنا پلی منڈل کے تحت لٹوپلی پرائمری ہیلتھ سنٹر کے تحت ایراکنٹہ تانڈہ ، لٹوپلی اور ہیلت کے ذیلی مراکز کے ویکسینیشن پروگرام کا معائنہ کیا۔