عوام کی تشویش میں اضافہ ، خوف کا ماحول
یلاریڈی۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ میں دو کورونا پازیٹیو کیسس درج ہونے پر عوام میں غیر معمولی تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ منڈل کے پوچارم علاقہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو کرونا مثبت پایا گیا۔ یہ خاتون ناگی ریڈی پیٹ پی ایچ سی میں خدمات انجام دے رہی ہے۔ 2 جولائی کو پی ایچ سی میں منعقدہ اجلاس میں کاماریڈی سے تعلق رکھنے والے ایک آفیسر نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوسرے دن اس آفیسر کا معائنہ کرنے پر کورونا مثبت کی رپورٹ آئی ۔ جس کے بعد پی ایچ سی کے کچھ عملہ کا خون معائنہ کیلئے حاصل کیا گیا اور کورونا معائنہ کیلئے بھیج دیا گیا جس پر پی ایچ سی ملازم کو کورونا ہونے کی تصدیق ہوئی اور پھر پی ایچ سی عملہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ منڈل کے گوپال پیٹ سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کو بھی کورونا پازیٹیو آنے کی اطلاع ہے۔ موضع کے ایک نوجوان کی بیوی ان دنوں کاماریڈی مستقر کے اسلام پورہ اپنے میکے گئی تھی جس کے بعد اس نے مزاج ناساز ہونے پر دواخانہ جاکر معائنہ کروایا جس سے کورونا پازیٹیو ہونے کی تصدیق ہوئی۔ اس خاتون کے شوہر ، خاندان والوں کو بھی کورونا ٹسٹ کروایا گیا اور پھر شوہر کے ساتھ پانچ افراد خاندان والوں کو بھی کورونا پازیٹیو رپورٹ پائی گئی۔ اس طرح مڈل میں کورونا کے واقعات نے پھر سے عوام کو فکرمند بنادیا ہے۔ ان حالات میں عوام کو غیر معمولی احتیاط کے ساتھ رہنے کی شدید ضرورت ہے ورنہ حالات بدترین ہونے پر کوئی کچھ نہیں کرسکتا۔ ذرا سی لاپرواہی کی عظیم قیمت چکانی پڑسکتی ہے، اس بات کو ذہن نشین رکھنا ہوگا۔