نتن یاہو دہشت گرد ہے: سابق وزیر اعظم

   

تل ابیب : سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتن یاہو کو دہشت گرد قرار دے دیا۔ ایہود اولمرٹ نے اسرائیل میں سب کے سامنے اسرائیلی وزیراعظم اور حکومت میں موجود ان کے دوستوں پر تنقید کی اور کہا کہ نیتن یاہو اور ان کے حواری اسرائیل کے دشمن ہیں، قاتل ہیں اور دہشت گرد ہیں۔ یاد رہے کہ ایہود اولمرٹ اس سے قبل بھی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔
افغان مہاجرین کی وطن واپسی کیلئے جائزہ اجلاس
کابل : افغانستان میں مہاجرین کی وطن واپسی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا۔ اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور وطن واپس آنے والوں کی آباد کاری‘ سہولیات‘ فراہمی روزگار اور تعلیم کے حصول کیلئے پلاننگ کی گئی۔