نئی دہلی۔30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار پہلی مرتبہ کسی انتخابی جلسہ میں ایک ساتھ خطاب کریں گے ۔مسٹر شاہ او رمسٹر کمار دہلی میں اسمبلی انتخابی مہم کے لیے براڑی اسمبلی حلقہ میں 2 فروری کو ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے ۔دہلی اسمبلی کے 8فروری کو ہونے والے الیکشن میں بی جے پی او رمسٹر کمار کی جنتا دل یو اتحاد ایک ساتھ میدان میں ہے ۔ دونوں کے درمیان ہوئے انتخابی معاہدہ کے تحت جنتا دل یو کو براڑی اور سنگم وہار اسمبلی سیٹ دی گئی ہے ۔اس کے علاوہ رام ولاس پاسوان کی قیادت والی لوک جن شکتی پارٹی سے بھی بی جے پی کا معاہدہ ہوا ہے اور اسے کیراڑ ی سیٹ د ی گئی ہے ۔ 2 فروری کو دوپہر 2 بجے مسٹر کمار او رمسٹر شاہ براڑی سے جنتا دل یو امیدوار شلیندر کمار کیلئے انتخابی مہم کو خطاب کریں گے ۔