نتیش رانے کی پولیس سیکورٹی ہٹانے ایس پی لیڈر کا مطالبہ

   

ممبئی : مہاراشٹرا ایس پی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے شرپسند بی جے پی لیڈر نیتش رانے کی سیکورٹی ہٹانے کا مطالبہ ریاستی گورنر سے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ملک میں نفرت کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے، بنگلہ دیش جیسے تشدد کا اندیشہ بڑھتا جارہا ہے۔ یہاں مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، روزانہ نتیش رانے مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کرتے ہیں، ان کی بدزبانی حد سے تجاوز کر گئی ہے۔ میں بھی ان الفاظ کا استعمال کرسکتا ہوں لیکن مجھے میری تہذیب اجازت نہیں دیتی۔ کسی کی بھی توہین پر سخت کارروائی ضروری ہے۔