نتیش کا آئی پی ایس ونود کمار اور پروفیسر سید شاہ کے انتقال پر اظہار غم

   

Ferty9 Clinic

پٹنہ : بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے انڈین پولیس سروس ( آئی پی ایس ) افسر اور پورنیہ کے پولیس انسپکٹرجنرل ونود کمار اور خانقاہ درویشیہ اشرفیہ درگاہ بیتھوشریف ، گیا کے سابق سجادہ نشیں پروفیسر سید شاہ شاہد حسین اشرف کی موت پر گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔مسٹر کمار نے اتوار کو آئی پی ایس افسر ونود کمار کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ انہوںنے پولیس افسر کے طور پر مختلف عہدوںپر رہتے ہوئے ایمانداری سے اپنے فراض کو انجام دیا ۔ وہ ایک ماہر اور حساس پولیس افسر تھے ۔ انہوں نے آنجہانی کے روح کی تسکین اور ان کے اہل خانہ کو دکھ کی اس گھڑی میں صبر کی قوت عطا کرنے کی دعاکی ہے ۔