نتیش کمار کی اپوزیشن اتحاد کی مہم کو ممتا بنرجی نے دیا جھٹکا

   

کلکتہ:بہار کے وزیراعلی نتیش کمار کی ‘اپوزیشن جوڑو مہم’ کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے نتیش کے اس آفر کو ٹھکرا دیا، جس میں ان کو کانگریس کو ساتھ لے کر لیفٹ پارٹیوں کو کانگریس کوٹے سے لوک سبھا سیٹ دینے کی بات کہی تھی ۔ ممتا نے دو ٹوک کہا کہ کانگریس کو ترنمول کانگریس اور لیفٹ میں سے کسی ایک کو چننا پڑے گا، تبھی بات آگے بڑھے گی ۔نتیش کمار 2024 سے پہلے وزیراعظم نریندر مودی کے مقابلہ قومی سطح پر ایک موثر اتحاد بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔ اسی سلسلہ میں نتیش نے حال ہی میں دہلی میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے ملاقات کی اور پھر کولکاتہ میں ممتا اور لکھنو میں اکھیلیش یادو سے ملاقات کی ۔ اس کوشش کا مقصد اگلے لوک سبھا الیکشن میں وزیراعظم مودی کو اپنے چکرویو میں پھنسانا ہے ۔ حالانکہ نتیش کمار کی کوشش پروان چڑھتی نظر نہیں آرہی ہے۔