ندی کے پشتہ کے مرمتی کاموں کو جلد مکمل کیا جائیگا: کے ایشور

   

جگتیال : ریاستی وزیر برائے محکمہ سماجی بہبود کوپولا ایشور نے کہا کہ رولا واگو ندی کے پشتہ کے عارضی مرمتی کاموں کی عاجلانہ تکمیل کرتے ہوئے کھیتوں کا تحفظ کیا جائیگا۔انھوں نے بیر پور منڈل کی رولا واگو(ندی) پروجکٹ کا ضلع کلکٹر جی روی، ضلع پریشد صدر نشین دوا وسنتا اور رکن اسمبلی جگتیال ڈاکٹر سنجئے کمار کے ہمراہ دورہ کیا۔اس موقع پر انھوں نے کہا کہ13 ہزاروں ایکڑاراضی کواضافی طور پر پانی کی سیرابی کیلئے 100 کروڑ مالیت کے ساتھ رولا واگو (ندی) کی استطاعت کو 0.25 ٹی ایم سی سے 1 ٹی ایم سی تک بڑھانے کیلئے 60 فیصد کاموں کی تکمیل عمل میں لائی گئی۔شدت کی برسات کے باعث اس ندی کے پروجکٹ کا پشتہ ٹوٹ چکا،اور کھیت مکمل طور پر اینٹ کی مٹی سے پر ہوچکے ہیں۔ 25 ہزار ایکڑ کاشتکاری کی اراضی کا انحصار رولا واگو ندی پر ہوتا ہے۔فی الحال عارضی طور پر مرمتی کاموں کو روبہ عمل لاکر موسم برسات میں پانی کو کاشتکاری کیلئے کاشت کیلئے استعمال کیا جائے۔محکمہ آبپاشی کے عہدیداروں سے مشاورت کے بعد رولا واگو(ندی) سے متصل پروجکٹ کے مسئلہ کی مستقل طور پر یکسوئی کیلئے تجاویز کو تیار کرکے2 یا 3 دنوں میں چیف منسٹر کے علم میں لایا جائیگا۔ چیف منسٹر کے ذریعہ منظوری حاصل کرتے ہوئے مستقل طور پر اس مسئلہ کی یکسوئی کیلئے عاجلا نہ طور پر کاموں کا آغاز کیا جائیگا۔ضلع کلکٹر جی روی، زیڈ پی چیرپرسن داوا وسنتا، جگتیال کے ایم ایل اے ڈاکٹر سنجے کمار، محکمہ آبپاشی کے سی ای سدھاکر ریڈی، ڈی سی سی بی کے چیرمین سری کانت ریڈی اور دیگر متعلقہ عہدیدار اس موقع پر موجود تھے۔