نربھئے کیس : مجرم مکیش کہتا ہے، جرم کے وقت موجود نہیں تھا؟

   

نئی دہلی، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نربھئے گینگ ریپ اور قتل کیس میں سزائے موت پر عمل کے منتظر چار مجرمین میں شامل مکیش سنگھ نے چہارشنبہ کو دہلی ہائیکورٹ سے رجوع ہوکر ٹرائل کورٹ کے حکمنامہ کے جواز کو چیلنج کیا ہے۔ ٹرائل کورٹ نے اُس کی ایسے دعوے والی عرضی خارج کردی کہ وہ تب قومی دارالحکومت میں موجود نہیں تھا جب 16 ڈسمبر 2012ء کو واردات پیش آئی تھی۔ ٹرائل کورٹ نے مکیش کی عرضی خارج کرتے ہوئے بار کونسل آف انڈیا سے کہا تھا کہ اُس کے کونسل کو حساسیت کا احساس دلایا جائے۔ 5 مارچ کو ٹرائل کورٹ نے اس کیس کے تمام مجرمین 32 سالہ مکیش سنگھ ، پون گپتا (25٭، ونئے شرما (26) اور اکشے کمار سنگھ (31) کو 20 مارچ کی صبح 5:30 بجے پھانسی پر لٹکا دینے کے تازہ وارنٹس جاری کئے تھے۔