نربھئے کیس کے مجرم کی درخواست رحم مسترد

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔ یکم فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزارت داخلہ کے عہدیداروں نے ہفتہ کو کہا کہ نربھئے اجتماعی عصمت ریزی اور قتل کے مقدمہ میں پھانسی کی سزا پانے والے چار مجرمین میں شامل ایک ونئے کمار شرما کی درخواست رحم کو صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے آج مسترد کردیا۔ اس کے وکیل نے کہا کہ چہارشنبہ کو یہ درخواست رحم صدرجمہوریہ سے رجوع کی گئی تھی۔ عہدیداروں نے کہا کہ صدرجمہوریہ کووند نے شرما کی درخواست رحم کو مسترد کردیا ہے۔ قبل ازیں انہوں نے ایک اور مجرم مکیش سنگھ کی درخواست رحم کو بھی مسترد کردیا تھا۔