حیدرآباد: سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ کی صدی تقاریب کے صدرنشین ڈاکٹر کے کیشو راؤ رکن راجیہ سبھا نے بتایا کہ گورنر ٹی سوندرا راجن اور چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ 28 جون کو نکلس روڈ پر نرسمہا راؤ صدی تقاریب کی اختتامی تقریب میں شرکت کرینگے ۔ کیشو راؤ نے چیف سکریٹری سومیش کمار اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے اختتامی تقاریب کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ عہدیداروں کو ہدایت دی گئی کہ کسی بھی خامی کے بغیر شاندار انتظامات کئے جائیں گے ۔ پرنسپل سکریٹری بلدی نظم و نسق اروند کمار ، پرنسپل سکریٹری جی اے ڈی وکاس راج ، کمشنر حیدرآباد انجنی کمار ، ڈائرکٹر پروٹوکول اروندر سنگھ اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔