نرسنگ کالج میں فوڈ پوائزننگ ، 16 طالبات متاثر

   

حیدرآباد 22 جون (یو این آئی) تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد کے سرکاری نرسنگ کالج میں فوڈ پوائزننگ کا واقعہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق، کالج سے تعلق رکھنے والی 16 طالبات اس کا شکار ہو گئی ہیں۔ تمام متاثرہ طالبات کو فوری طور پر قریبی سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔ طبی حکام کے مطابق طالبات کی حالت مستحکم ہے اور خطرے کی کوئی بات نہیں۔ انتظامیہ نے اس واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ فوڈ پوائزننگ کی وجہ کیا تھی۔ ابتدائی شبہ کھانے میں کسی زہریلے مادے کی موجودگی پر ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ واقعہ کے بعد کالج میں احتیاطی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں ۔